اداکارہ روبی انعم علیل ہو گئیں ، ڈاکٹروں کا دو روز تک مکمل آرام کا مشورہ

جمعہ 3 جنوری 2014 13:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) ٹی وی اور تھیٹر کی مقبول اداکارہ روبی انعم علیل ہو گئیں ، ڈاکٹروں نے دو روز تک مکمل آرام کا مشورہ دیدیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ روبی انعم کو سردی لگنے سے 103بخار ہو گیا ہے جس کے بعد انہیں ڈاکٹروں نے دو روز تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ اس پر عمل کرتے ہوئے روبی انعم نے اپنی مصروفیات کو ترک کر دیا ہے اور وہ اپنے گھر میں مکمل آرام کر رہی ہیں ۔ توقع ہے کہ روبی انعم آج ( ہفتہ ) سے دوبارہ اپنی شوبر سرگرمیوں کا آغاز کر دیں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں