الحمرا میں سکیورٹی کے حوالے سے لگائے جانے والے خفیہ کیمرے اتار لیے گئے

جمعہ 3 جنوری 2014 13:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) الحمرا آرٹس کونسل نے عالمی ادبی کانفرنس ختم ہونے کے بعد الحمرا میں سکیورٹی کے حوالے سے لگائے جانے والے خفیہ کیمرے اتار دیئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الحمرا میں چند ماہ قبل چوتھی عالمی ادبی و ثقافتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بیرون ممالک سے بھی مہمانوں نے شرکت کی تھی اور اسی حوالے سے سکیورٹی کے پیش نظر الحمرا آرٹس کونسل کی انتظامیہ نے الحمرا میں کرائے پر حاصل کر کے خفیہ کیمرے لگائے تھے اور اب کانفرنس ختم ہونے کے بعد آرٹس کونسل کی انتظامیہ نے خفیہ کیمرے اتار دیئے ہیں ۔

آرٹس کونسل سے تعلق رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ جتنا کرایہ خفیہ کیمروں کا دیا گیا ہے اس سے الحمرا آرٹس کونسل اپنے ذاتی کیمرے خرید سکتی تھی اس طرح کرائے پر خفیہ کیمرے حاصل کر کے حکومت کو ہزاروں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں