سازشوں کرنیو الے اپنے لیے محنت کریں تو یقینا دوسروں سے زیادہ کامیابیاں حاصل کریں‘ ہما علی

نرگس ، میگھا اور دیدار نے جو شہرت حاصل کی وہ ان کو سالوں کی مسلسل محنت کے بعد ملی ہے‘ اداکارہ

منگل 20 اکتوبر 2020 10:35

سازشوں کرنیو الے اپنے لیے محنت کریں تو یقینا دوسروں سے زیادہ کامیابیاں حاصل کریں‘ ہما علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ میں نے موجودہ مقام ایک دو ماہ میں نہیں بلکہ کئی سالوں کی محنت سے حاصل کیا ہے اور ہمیشہ ایسی پرفارمنس دینے کی کوشش کی ہے جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ شوبز میں آنے والی ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جلد سے جلد شہرت حاصل کر لے لیکن یہ صرف چور راستوں سے ممکن ہے اور یہ شہرت بھی صرف عارضی ہوتی ہے ۔

نرگس ، میگھا اور دیدار نے جو شہرت حاصل کی وہ ان کو سالوں کی مسلسل محنت کے بعد ملی ہے ۔میں بھی مسلسل محنت پر ہی یقین رکھتی ہے اور ان لوگوں سے سے درخواست کرتی ہوں کہ جو میرے خلاف محاذ بنا کر سازشوں میں مصروف ہیں وہ مجھ سے نظریں ہٹا کر صرف اپنے لیے محنت کریں تو یقینا ایک دن مجھ سے زیادہ کامیاب ثابت ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں