چاہت شیخ کی ’’ دلہا ٹینشن میں ‘‘میں دبنگ انٹری،آئٹم سانگ پر شاندار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا

منگل 20 اکتوبر 2020 10:35

چاہت شیخ کی ’’ دلہا ٹینشن میں ‘‘میں دبنگ انٹری،آئٹم سانگ پر شاندار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) نامور اداکارہ چاہت شیخ کی اسٹیج ڈرامہ ’’ دلہا ٹینشن میں ‘‘میں دبنگ انٹری،آئٹم سانگ پر شاندار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ چاہت شیخ سنگم تھیٹر ملتان میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ دلہا ٹینشن میں ‘‘اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں مشعل خاں، اقصیٰ ملک،جاناں ملک،لیلیٰ راج، انمول باجوہ اور دیگر کام کر رہے ہیں۔اداکارہ چاہت شیخ نے کہا کہ میرے چاہنے والے ہر جگہ موجود ہیں اور میں ان کی پذیرائی پر ان کی شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے انتہائی کم عرصہ میں انڈسٹری میں اپنا مقام حاصل کیا ہے جس کی بنیادی وجہ میری محنت اور اپنے کام سے مخلص پن ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں