معروف ماڈل فروا کاظمی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں

جمعرات 29 اکتوبر 2020 14:58

معروف ماڈل فروا کاظمی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل فروا علی کاظمی نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔فروا علی کاظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اٴْن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے لہٰذا گزشتہ ہفتے اٴْن سے اور علی سے جس کسی نے بھی ملاقات کی، وہ خود کو قرنطینہ کرلے۔

ماڈل نے اپنی انسٹا اسٹوری میں بتایا کہ اٴْنہیں ابتدائی طور پر عام فلو ہوا تھا جسے اٴْنہوں نے نظرانداز کردیا تھا۔انہوںنے کہاکہ کھانسی، جسمانی درد اور سر درد میں مبتلا تمام افراد براہِ کرم لازمی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں کیونکہ اٴْنہوں نے اپنی علامات کو موسمی بخار سمجھ لیا تھا جس کی وجہ سے اٴْن کے کورونا وائرس ٹیسٹ میں تاخیر ہوئی۔

(جاری ہے)

فروا علی کاظمی نے اپنے دوستوں کو کورونا وائرس علامات کے بارے بتاتے ہوئے لکھا کہ مجھے جو علامات ظاہر ہوئیں اٴْن میں درد شقیقہ، شدید جسمانی درد، متلی، ذائقہ، بو اور بھوک میں کمی شامل ہے۔ماڈل نے اپنے شوہر کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج کے حوالے سے انسٹا اسٹوری میں بتایا کہ اٴْن کے شوہر کی رپورٹ آگئی ہے جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں