مشکل کرداروں سے پیچھا چھڑانے کی بجائے انہیں ہمیشہ چیلنج کے طور پر لیا ہے ‘ شبیر جان

کامیابی حاصل کرنا بھی مشکل کام ہے لیکن اس سے مشکل کام اس سلسلے کو بر قرار رکھنا ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 13:25

مشکل کرداروں سے پیچھا چھڑانے کی بجائے انہیں ہمیشہ چیلنج کے طور پر لیا ہے ‘ شبیر جان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء)ٹی وی کے سینئر اداکار شبیر جان کہا ہے کہ اپنے کیرئیر کے دوران مشکل کرداروں سے پیچھا چھڑانے کی بجائے انہیں ہمیشہ چیلنج کے طور پر لیا ہے ،کامیابی حاصل کرنا بھی مشکل کام ہے لیکن اس سے مشکل کام اس سلسلے کو بر قرار رکھنا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے شبیر جان نے کہا کہ میرے پاس ہر وقت بے شمار پراجیکٹس کی آفرز موجود رہیںلیکن میں کسی بھی پراجیکٹ کیلئے آنکھیں بند کر حامی نہیں بھر تا تھابلکہ اس میں اپنے لئے منتخب کئے گئے کردار کا بغور جائزہ لینے کا بعد ہی فیصلہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی کیلئے اداکاری کے شعبے میں نئی جہتوں کی تلاش میں رہتا تھا اور اپنے تجربات میں بے پناہ کامیابیاںبھی حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ عروج و زوال زندگی کاحصہ ہے لیکن جو انسان زوال اور ناکامی کے وقت ثابت قدم رہتے ہیں وہ اس وقت سے کندن بن کر نکلتے ہیں اورکبھی ناکام نہیں ہوتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں