اپنے حصے کا کام کر چکی ہوں اور اب مطمئن زندگی گزار رہی ہوں ‘ بابرہ شریف

فلم انڈسٹری سے مجھے عزت ،شہرت اور دولت ملی ،اس کی ترقی کیلئے دعا گو ہوں‘ انٹر ویو

ہفتہ 28 نومبر 2020 12:04

اپنے حصے کا کام کر چکی ہوں اور اب مطمئن زندگی گزار رہی ہوں ‘ بابرہ شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) ماضی کی نامور اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ اپنے حصے کا کام کر چکی ہوں اور اب مطمئن زندگی گزار رہی ہوں ، مستقبل میں کام کرنے کے حوالے سے اگر مگر کی قائل نہیں اب صرف فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے دعا گو ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں بابرہ شریف نے کہا کہ میرے نزدیک سب فنکار اچھا کام کر رہے ہیں ، دوسروں کے کام میں کیڑے نکالنے کی بجائے اصلاح کی غرض سے رہنمائی ہونی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ میں تو یہی مشورہ دیتی ہوں کہ جو بھی کسی شعبے میں کام کر رہا ہے وہ اپنااحتساب خود کرے کیونکہ اس سے نہ صرف اپنی خامیوں کی نشاندہی ہوتی ہے بلکہ ان پر قابو بھی پایا جا سکتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے حصہ کا کام کرلیا ہے اوراب مطمئن زندگی گزار ہوں ۔ کئی مرتبہ اداکاری کی پیشکش ہو چکی ہے لیکن میرا اب اس طرف رجحان نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں