ایکسیوز می‘ فیم ماڈل، ایکٹر وسیم حسن شیخ سٹ کام ’’سالا صاحب‘‘ بنائیں گے

بطور ڈائریکٹر اور ایکٹر یہ میری پہلی ڈرامہ سیریز ہو گی، شوٹنگ کا آغاز بہت جلد ہو گا، ماڈل ، ایکٹرکی گفتگو

منگل 1 دسمبر 2020 14:00

ایکسیوز می‘ فیم ماڈل، ایکٹر وسیم حسن شیخ سٹ کام ’’سالا صاحب‘‘ بنائیں گے
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) "ایکسیوز می" فیم ماڈل، ایکٹر وسیم حسن شیخ سٹ کام "سالا صاحب" بنائیں گے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، شوٹنگ کا آغاز بہت جلد ہو گا۔ ماڈل ، ایکٹر وسیم حسن شیخ نے بتایا کہ وہ سٹ کام میں ایسی زبردست کامیڈی اور انٹرٹینمنٹ لا رہے ہیں جو شائقین کو مدتوں یاد رہے گی، اس میں فیملیز سمیت ہر طبقے کی تفریح کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور اس سلسلے میں معروف ڈرامہ رائٹر اعجاز شریف کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور ڈائریکٹر اور ایکٹر یہ میری پہلی ڈرامہ سیریز ہو گی جس کیلئے ہر پہلو سے زبردست کام کیا جا رہا ہے ، ابتدائی کاسٹ میں شیری ننھا، اظہر رنگیلا، امان سوہنا، وسیم حسن شیخ ، زارا نور، غزل خان اور ماڈل و اداکارہ نور شامل ہیں۔ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کے فرائض انتہائی تجربہ کار آغا رفیق سر انجام دے رہے ہیں۔ آغا رفیق نے بتایا کہ موجودہ حالات میں عوام کو اچھی تفریح کی ضرورت ہے اور سالا صاحب انٹرٹینمنٹ سے بھرپور سٹ کام ثابت ہو گی جس کیلئے سکرپٹ پر بہت محنت کی گئی ہے اور بہت جلد شائقین فیملی تفریح کا مزا گھر بیٹھے اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں