آپ کے گھر والے بھی ناقدین میں شامل ہوتے ہیں‘نعمان اعجاز

کبھی اس کردار کی حامی نہیں بھری جس میںاداکاری کا مارجن نظرنہ آتاہو ‘ انٹرویو

ہفتہ 23 جنوری 2021 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ جب کوئی اداکاراسکرپٹ میں اپنے لئے لکھے گئے کردارکاجائزہ لیتا ہے تواسے معلوم ہوجاتاہے اس کے ذریعے وہ اپنے کیرئیر میں کیا حاصل کر سکتاہے ،میں نے کبھی اس کردار کی حامی نہیں بھری جس میںمجھے اداکاری کا مارجن نظرنہ آتاہو ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ ہمارے ہاںکیسے ڈرامے بن رہے ہیں اس کے کیا موضوعات ہیں میں اس بحث میںنہیں پڑتا کیونکہ دیکھنے والے بہترین منصف ہیں اوراب سوشل میڈیا کا دورہے ،کسی بھی ڈرامے کی کہانی اور اسے نبھانے والے کرداروںکے بارے میں عوام فوری اپنا رد عمل دے دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا او رمیری کوشش ہوتی ہے کہ جوبھی کرداراداکروں وہ اس سے پہلے نبھائے گئے کردار سے مختلف ہو ۔نئے پراجیکٹ میں اپنے تجربے کو بروئے کارلاتاہوںاورنیا سیکھنے کی بھی کوشش کرتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ آپ کے گھر والے بھی ناقدین میں شامل ہوتے ہیں ، اگر کس ڈرامے میںکمی دیکھتے ہیں تو مجھے اس کے بارے میں بتاتے ہیںاور میں اسے مستقبل میں اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتاہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں