ماہرہ خان کا ورون دھون اور نتاشہ کی شادی پر تہنیتی پیغام جاری

منگل 26 جنوری 2021 19:46

ماہرہ خان کا ورون دھون اور نتاشہ کی شادی پر تہنیتی پیغام جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ اداکار ورون دھون اور نتاشہ دلال کی شادی پر تہنیتی پیغام جاری کر دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ورون دھون کو شادی کی مبارک باد پیش کر دی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی دیرینہ دوست اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال کی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں،ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔ ماہرہ خان فلم قائد اعظم زندہ باد میں فہد مصطفی کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں