انٹر کالجز و یونیورسٹیز الحمراء ’مقابلہ گائیکی ‘ ،گیت میں عائشہ طارق ،غزل میں ریچل کے نام

مقابلے میں نیا ٹیلنٹ سامنے آنا اس بات کا مظہر ہے نوجوان موسیقی کے جذبے سے سرشار ہیں،پلیٹ فارم سے بڑے بڑے فنکار پیدا ہوئے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا

ہفتہ 27 فروری 2021 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) عظیم الشان الحمراء ’’مقابلہ گائیکی ‘‘ ،گیت میں عائشہ طارق جبکہ غزل میں ریچل کے نام ہوگیا۔گیت میں سعد سلطان دوسرے اور پاکیزہ لعل تیسرے جبکہ غزل میں احسان اشرف دوسرے اور نفیس احمد تیسرے نمبر پر آئے۔لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں مقابلہ گائیکی کا انعقاد ہوا،نوجوان آرٹسٹوں نے مقابلہ میں ملک بھر سے شرکت کی،الحمراء نے نوجوانوں کو مقابلہ میں شرکت کرنے والے آرٹسٹوں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے معیاری ماحول فراہم کیا۔

پروگرام میں نامور گلوکاروں حامد علی خان،ترنم ناز اور عبد الرئوف نے ججز کے فرائض سر انجام دیئے۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا نے کہا کہ ’’مقابلہ گائیکی‘‘ میں نئے ٹیلنٹ کا سامنے آنا اس بات کا مظہر ہے کہ نوجوان موسیقی کے جذبے سے سرشار ہیں، اس پلیٹ فارم سے بڑے بڑے فنکار پید ا ہوئے، انھوں نے کہا کہ الحمرا فن کا قدر دانی میں صف اول کا ادارہ ہے ،’’مقابلہ گائیکی‘‘ اس کی زندہ مثال ہے،ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا نے ’مقابلہ گائیکی ‘‘ جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازاں ملک بھر سے نوجوانوں گلوکاروں نے مقابلہ گائیکی میں شرکت کرنے کے لئے رجسٹریشن کروائی جن کے آڈیشن لیے گئے جس میں 16آرٹسٹوں کا انتخاب کیا گیا جن کے درمیان مقابلہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں