برصغیرکے مایہ ناز گلوکار محمد رفیع کی 41ویں برسی 31جولائی کو منائی جائے گی

ہفتہ 24 جولائی 2021 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) برصغیرکے مایہ نازگلوکار محمد رفیع کی 41ویں برسی 31جولائی کو منائی جائے گی ۔محمد رفیع 24 دسمبر 1924 کو امرتسر کے کوٹلہ سلطان گائوں میں پیدا ہوئے ۔محمد رفیع نے لاہور ریڈیو پر پنجابی نغموں سے اپنا سفر آغاز کیا۔

(جاری ہے)

موسیقار شیام سندر وہ جوہری تھے جو اس ہیرے کے اولین قدردان بنے اور انہوں نے محمد رفیع کو بمبئی آنے کی دعوت دی، یہیں سے رفیع کی فلمی گائیگی کا ناقابل فراموش سفر شروع ہوا۔

نوشاد، ایس ڈی برمن، مدن موہن ،اوپی نیر،شنگر جے کشن سمیت خطے کا کوئی موسیقار ایسا نہیں جس نے محمد رفیع کی عظمت کو تسلیم نہ کیا ہو۔بھجن، قوالی، غزل اور انسانی جذبوں کو چھوتے اور چھیڑتے ہوئے گیت، غرض فلمی گائیگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جس پر محمد رفیع کے انمٹ نقوش موجود نہ ہوں۔محمد رفیع 31جولائی 1980ء کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں