میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی

پیر 26 جولائی 2021 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے کیس پر سماعت کی۔ میشا شفیع کی گواہ حمنہ زبیر کے بیان پر وکلا ء کی جرح مکمل کر لی گئی۔

(جاری ہے)

علی ظفر کے وکلا ء نے گواہ حمنہ زبیر کے بیان پر جرح مکمل کی۔علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ گلوکارہ میشا شفیع نے بے بنیاد الزام لگایا، گلوکارہ نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے اقدام اٹھایا، علی ظفر گلوکارہ کے اس اقدام سے میری شہرت متاثر ہوئی، عدالت میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں