مہک نور، سخاوت نازکی گوجرانوالہ میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامے میں شاندار پرفارمنس

ڈرامہ بینوںنے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر دونوں اداکاروںکو بھرپور داد دی

اتوار 1 اگست 2021 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء)اداکارہ مہک نوراور سخاوت نازنے گوجرانوالہ میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامے میں اپنی پرفارمنس سے چار چاند لگا دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہک نوراورسخاوت نازان دنوں گوجرانوالہ کے راکسی تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ مہک نور نے اپنی شاندار رقص پرفارمنس اور سخاوت ناز نے اپنی روایتی مزاحیہ انداز میں اداکاری کر کے ڈرامہ بینوںسے بھرپو رداد حاصل کی ۔

ڈرامہ بینوںنے اپنی نشستوںسے کھڑے ہو کر دونوںاداکاروں کو خوبصورت پرفارمنس پر بھرپور داددی ۔ مہک نور اور سخاوت ناز کا کہنا تھاکہ گوجرانوالہ میں ہمیں جس طرح پذیرائی ملی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، گوجرانوالہ کے لوگ زندہ دل ہیںجو دوسرے شہروں سے آنے والے فنکاروںکوبے پناہ عزت دیتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں