سینئر اداکار طلعت اقبال دل کے دورے کے باعث ہسپتال داخل ،تشویشناک حالت کے پیش نظر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) ٹی وی کے سینئر اداکار طلعت اقبال کو دل کے دورے کے باعث ہسپتال داخل کر ادیا گیا جنہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شہر ڈلاس ٹیکساس میں رہائش پذیر اداکارطلعت اقبال کی حالت تشویشناک ہے کچھ روز پہلے ان کی بیٹی کا انتقال ہوگیا تھا جس کے صدمے سے وہ شاک میں چلے گئے تھے اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں یکے بعد دیگرے دو ہارٹ اٹیک ہوئے۔

ان کی حالت سنبھل نہ سکی جس پر ڈاکٹرزنے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اہل خانہ نے عوام سے انکی صحت یابی کے لئے دعائوںکی اپیل کی ہے۔ خیال رہے کہ اداکار طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے جبکہ انہوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments