اداکار کاشف محمود نے گاڑی کی بجائے سائیکل کا استعمال شروع کر دیا

اداکارکراچی میں ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں او ر لاہور سے خصوصی طو رپر سائیکل ہمراہ لے کر گئے ہیں

ہفتہ 18 ستمبر 2021 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) نامور اداکار کاشف محمود نے گاڑی کی بجائے سائیکل کا استعمال شروع کر دیا۔اداکار کاشف محمود نے کہا کہ مجھے سائیکلنگ کاجنون کی حد تک شوق ہے کیونکہ یہ شوق اندان کو مکمل فٹ رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ میری زیادہ تر یہی کوشش ہوتی ہے کہ گاڑی کی بجائے سائیکل کا استعمال کروں ۔انہوںنے بتایا کہ سائیکلنگ کرنے کے لئے تمام حفاظتی سامان پہنتا ہوں ۔ اداکارکاشف محمودآج کل کراچی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں او ر وہ لاہور سے خصوصی طو رپر سائیکل بھی اپنے ہمراہ لے کر گئے ہیں ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments