اردو ، پنجابی فلموں کے مشہور اداکار یوسف خان 12ویں برسی (کل)منائی جائے گی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) لاہور( این این آئی )پاکستان کی فلم نگری کے صف اول کے اداکار یوسف خان کی 12ویں برسی کل ( پیر) کے روز منائی جائے گی ۔اردو اور پنجابی فلموں میں یوسف خان نے اپنے کرداروں کو اس خوبی سے نبھایا کہ وہ یادگار ٹھہرے اور شائقین نے انہیںبہت پسند کیا۔ یوسف خان 10 اگست 1931 کو مشرقی پنجاب کے شہر فیروز پور میں پیدا ہوئے۔

انہوںنی1954 میں فلم پرواز سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس فلم میں مشہور اداکارہ صبیحہ خانم ان کی ہیروئن کے روپ میں نظر آئیں۔ یوسف خان نے جن اردو فلموں میں کام کیا ان میں چند نام مجرم، حسرت، بھروسہ، فیصلہ اور نیا دور ہیں۔ بعد میں وہ پنجابی فلموں کی طرف متوجہ ہوئے اور ایک نئے انداز سے شائقین کے سامنے آئے۔

(جاری ہے)

1962 میں فلم پہاڑن سے انہوںنے پنجابی فلموں میں اداکاری شروع کی اور یہ سفر بہت کام یاب ثابت ہوا۔

یوسف خان نے پنجابی فلموں میں کئی یادگار کردار نبھائے۔ ان کی پنجابی فلموں میں ملنگی، یارانہ، بائو جی، ضدی، وارنٹ، ہتھکڑی، جگنی، شریف بدمعاش، قسمت، جبرو، خطرناک، حیدر خاں اور بڈھا گجر سر فہرست ہیں۔یوسف خان نے اپنی شان دار پرفارمنس پر کئی اعزازات بھی اپنے نام کیے۔ 2006 میں حکومت پاکستان نے انہیںصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ فلم نگری کا سب سے بڑا اور معتبر ایوارڈ نگار اور 1999 میں نگار ملینئم ایوارڈ بھی انہیںدیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں