فلم ’’مفرور‘‘میں میرا کردار بہت منفرد ،چونکا دینے والاہے،عمران عباس

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:07

فلم ’’مفرور‘‘میں میرا کردار بہت منفرد ،چونکا دینے والاہے،عمران عباس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) اسٹیج وفلم کے اداکارعمران عباس نے کہا ہے کہ رائٹرڈائریکٹرایم اے رومان خان کی نئی فلم’’ مفرور‘‘ میںمجھے ایک بہت ہی اہم اورجاندارکردارمیں کاسٹ کیا گیا ہے ،فلم میں یہ کردار کرنے سے میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے،عمران عباس نے کہا کہ یہ بہت ہی منفرد کردارہے، جب میں یہ کردار ادا کررہا تھا ، تو میں نے سوچا کہ اسے مجھے پوری توجہ کے ساتھ ایک اداکارکے طور پر ادا کرنا چاہئے،ایم اے رومان خان اس فلم کے ڈائریکٹر ہیں اور میں ان کے ساتھ کام کرناچاہتا تھا،ایم اے رومان خان نے مجھے اس اہم کردار کے بارے میں بتایا اور وہ چاہتے تھے کہ میں یہ کردار ادا کروں کیونکہ یہ کردار خوبصورت اور اہم ہے کیونکہ یہ کہانی کو آگے بڑھاتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم’’مفرور‘‘ میں زیادہ ترنئے چہرے متعارف کروائے جارہے ہیں،یہ فلم اپنی نوعیت کی منفردفلم ثابت ہوگی،فلم کے پروڈیوسرخالدتہیم جٹ، رائٹرڈائریکٹرایم اے رومان خان ،نغمہ نگاراکرم خیال جبکہ میوزک ڈائریکٹراشفاق علی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں