اداکارہ ثنا کی والدہ انتقال کر گئیں

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) اداکارہ ثنا فخر کی والدہ انتقال کر گئیں ،اداکارہ نے 22 اکتوبر کی شام کو انسٹاگرام پر مداحوں کو بتایا کہ ان کی والدہ انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

ثنا فخر نے والدہ کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی اور موت سے متعلق فلسفیانہ بات بھی لکھی اور والدہ کے خالق حقیقی سے جا ملنے پر ان کی مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔ثنا فخر نے لکھا کہ موت زندگی کے برعکس نہیں بلکہ اس کا ایک حصہ ہے اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ والدہ کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔ثنا فخر کی جانب سے والدہ کے انتقال کی پوسٹ کیے جانے پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کی مغفرت کی دعائیں کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments