نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہلکا لیا، اداکارہ میرا

بدھ 27 اکتوبر 2021 12:38

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہلکا لیا، اداکارہ میرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) اداکارہ میرا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ وہی ٹیم ہے جس نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہلکا لیا تھا، مگر اللہ کا کرم ہوا کہ اسی نیوزی لینڈ کوپاکستان نے ہرادیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں