معروف شاعر استاد دامن ، گلوکارہ کوثر پروین کی برسی پرسوں منائی جائیگی

بدھ 1 دسمبر 2021 11:25

معروف شاعر استاد دامن ، گلوکارہ کوثر پروین کی برسی پرسوں منائی جائیگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) پنجابی کے معروف شاعر استاد دامن اور گلوکارہ کوثر پروین کی برسی کل ( جمعہ)کومنائی جائے گی ۔استاد دامن 4 ستمبر 1911 کو چوک متی لاہور میں پیدا ہوئے، ان کو شاعری کا شوق تو بچپن ہی سے تھا لیکن باقاعدہ طور پر شاعری کا آغاز میٹرک کے بعد کیا۔انہوں نے پنجابی زبان و ادب کے فروغ کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور ادبی تنظیم پنجابی ادبی سنگت کی بنیاد رکھی اور تنظیم کے سیکرٹریی رہے۔

استاد دامن نے تقریباً تیس کے قریب فلموں کے لیے گیت بھی لکھے ۔

(جاری ہے)

جن میں منوں دھرتی کلی کرا دے نچاں میں ساری رات ، پتن چنادے جنگل بیلے مجھیاں دین دہائیاں ، گھنڈ مکھڑے تولایا جیسے یادگار گیت شامل ہیں۔یہ عوامی شاعر3 دسمبر 1984 کو اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے ۔گلوکارہ کوثر پروین بھارتی شہر پٹیالہ میں 1933 میں پیدا ہوئیں وہ پاکستان کی پہلی فلم تیری یادکی ہیروئن آشا پوسلے کی چھوٹی بہن اورموسیقار اختر حسین کی شریک حیات تھیں۔انہوںنے بطور گلوکارہ کیرئیر کا آغاز 1950 میں کیا جبکہ 1954 میں فلم گمنام کے لیے پلے بیک سنگنگ کی ۔اس فلم کے گانے اے چاند ان سے کہنا ، آنکھیں ملا کے اور چھم چھم ناچ کے ان کی پہچان بن گئے ۔ کوثر پروین اپنے عروج میں تین دسمبر 1963 کو انتقال کرگئیں تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں