تھیٹرپر عریاں رقص کو اعضاء کی شاعری کانام دیدیا گیا ہے ‘ عابدہ بیگ

سنجیدہ کام کرنے والے لوگوںکے نہ آنے سے اصل تھیٹرکی واپسی مشکل ہے‘سینئر اداکارہ

بدھ 1 دسمبر 2021 11:25

تھیٹرپر عریاں رقص کو اعضاء کی شاعری کانام دیدیا گیا ہے ‘ عابدہ بیگ
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) سینئر اداکارہ عابدہ بیگ نے کہا ہے کہ آج کی اداکارائوںنے تھیٹر کو صرف دکھاوے کیلئے رکھا ہوا ہے لیکن ان کا اصل کام کوئی اور ہے اور سب اس سے آگاہ ہیں ،چار ، پانچ ماہ پہلے آنے والی لڑکیوںکے پاس چمچماتی گاڑیاں آ جاتی ہیں او رمیری جیسی اداکارائیں آج بھی اپنے بچوں کوکالج جانے کیلئے اقساط پر موٹرسائیکل لے کر دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں عابدہ بیگ نے کہا کہ ماضی اور آج کے تھیٹرمیں زمین آسمان کا فرق آگیا ہے اسی وجہ سے فیملیاں اس سے دور ہو گئی ہیں۔تھیٹر پر عریاں رقص کو اعضاء کی شاعری کانام دیدیا گیا ہے جبکہ ہمارے دورمیں اداکاروںنے غلطی سے فحش جملے بازی پر کئی کئی سال کی پابندیاں بھگتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اصل تھیٹرکی واپسی اب بہت مشکل نظر آرہی ہے کیونکہ سنجیدہ کام کرنے والے لوگ اس طرف واپس آنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں