نامور ہدایتکار ممتاز علی خان انتقال کرگئے ،شوبز شخصیات کا تعزیت کا اظہار

جمعرات 2 دسمبر 2021 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار ممتاز علی خان انتقال کرگئے ،شوبز شخصیات نے ممتاز علی خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے فلم انڈسٹری کے لئے بڑا نقصان قرار دیاہے ۔ہدایتکار ممتاز علی خان نے اردو،پشتو اور پنجابی زبان کی مشہور فلمیں بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اداکار آصف خان،اسماعیل شاہ،عجب گل سمیت متعدد اداکاروں کو فلم انڈسٹری میںمتعارف کروایا ۔

سینئر ہدایتکار سید نور، سنگیتا بیگم ،عجب گل، بابر علی، معمر رانا، مصطفی قریشی، شان ، ریشم ، شاہدہ منی، حمیر اچنا، شبنم مجید،عارف لوہار، حیدر سلطان اور دیگر نے ممتاز علی خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہا رکرتے ہوئے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments