گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکائونٹس منجمد

بدھ 19 جنوری 2022 15:49

گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکائونٹس منجمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکائونٹس منجمد کردیے۔بتایاگیاہے کہ ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بنک اکاونٹس منجمد کردیئے۔ذرائع کے مطابق معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایف بی آر کی کارروائی سے قبل ہی اپنے اکاونٹس سے رقم نکلوالی ۔

(جاری ہے)

گلوکارہ نے اپنے بنک اکاونٹس سے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کراکاونٹس خالی کردیئے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بنک اکاونٹس سے ریکوری نہ ہو سکی۔گلوکارہ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے آٹھ کروڑ کی نادہندہ ہیں۔ایف بی آر نے آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے کارروائی شروع کررکھی ہے۔یاد رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ سال 2020,2019,2018 کے انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں