ہر دو رمیں کچھ لوگ موسیقی کو نیا رنگ دینے کا ہنرآزماتے ہیں ،اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں ‘ سائرہ نسیم

بہت سے لوگ خودکو غزل گائیک کہتے ہیں لیکن اس فن گائیکی پر عبور کسی کسی کو حاصل ہوتا ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

منگل 25 جنوری 2022 12:21

ہر دو رمیں کچھ لوگ موسیقی کو نیا رنگ دینے کا ہنرآزماتے ہیں ،اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں ‘ سائرہ نسیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ ہر دو رمیں کچھ لوگ موسیقی کو نیا رنگ دینے کا ہنرآزماتے ہیں لیکن اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں ، بہت سے لوگ خود کو غزل گائیک کہتے ہیں لیکن اس فن پر عبور کسی کسی کو حاصل ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے کہا کہ ہر دور میں موسیقی تبدیل ہوئی ہے لیکن حقیقی اور اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں آیا اور وہ آج بھی موجود ہے ۔

انہوںنے کہا کہ گلوکاری ایک فن ہے اوراسے سمجھنے کیلئے سمندر کی گہرائی کا اندازہ لگاناپڑتا ہے ۔ نئے گانے والوں پر تنقید نہیں کر رہی لیکن اگردیکھا جائے تو اکثریت ان لوگو ں کی ہے جنہوں نے باقاعدہ کوئی تربیت حاصل نہیں کی اور ایسے فن کی زندگی بہت عارضی ہوتی ہے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا اس کے رموز کو سمجھنا پڑتا ہے اور اس کیلئے کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں