چھوٹی عمر کی شادی کے حق میں ہوں‘ زرنش خان

چھوٹی عمر میں اگر آپ اس نئی زندگی کے سفر کا آغاز کرتے ہیں تو آپ جلد اور اچھے سے سیٹل ہوجاتے ہیں

جمعہ 28 جنوری 2022 12:07

چھوٹی عمر کی شادی کے حق میں ہوں‘ زرنش خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) اداکارہ زرنش خان کا کہنا ہے کہ میں چھوٹی عمر کی شادیوں کی حمایت کرتی ہوں۔کچھ روز قبل انٹرویو کے دوران زرنش خان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی شادی اس وقت ہوئی تھی جب آپ کی عمر 17 برس تھی، تو کیا یہ ٹھیک عمر نہیں ہے شادی کی زرنش خان نے جواب دیا کہ میں چھوٹی عمر کی شادیوں کے حق میں ہوں کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہے اس عمر میں آپ آسانی سے اپنی جگہ بنالیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ چھوٹی عمر میں اگر آپ اس نئی زندگی کے سفر کا آغاز کرتے ہیں تو آپ جلد اور اچھے سے سیٹل ہوجاتے ہیں لیکن ہر شخص کی اپنی مختلف سوچ اور ترجیحات ہیں، تو یہ ہر کسی کے اپنے انتخاب پر منحصر ہے۔زرنش نے بتایا کہ والدہ کا انتقال کینسر سے ہوا، 2015 میں جس روز بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا اسی دن میری امی کے انتقال کی خبر مجھے ملی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں