اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںاداکار و ماڈل عدنان صدیقی نے ہالی وڈ سٹار انجلینا جولی کیساتھ ملاقات ..

اداکار و ماڈل عدنان صدیقی نے ہالی وڈ سٹار انجلینا جولی کیساتھ ملاقات کو زندگی کا بہترین لمحہ قرار دیدیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ٹی وی کے مقبول اداکار و ماڈل عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ ہالی وڈ سٹار انجلینا جولی کے ساتھ ملاقات میری زندگی کا بہترین لمحہ تھا ، گورے فنکار بڑی محبت سے پیش آئے ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ سچے اور خالص فنکار کے اخلاق کا معیار انتہائی بلند ہوتا ہے ۔

(خبر جاری ہے)

میں نے بطور ماڈل اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا جبکہ ٹی وی ڈراموں نے مجھے شہرت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ 40سال کا ہو گیا ہوں لیکن آج بھی خود کو لڑکا محسوس کرتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ ” عروسہ “ میرا پسندیدہ ڈرامہ ہے ،اگر سکرپٹ اچھا وہ تو ڈرامہ ضرور کامیاب ہوتا ہے ۔فلم ” یلغار “ میں میرا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں عدنان صدیقی نے کہاکہ لاہور کے لوگ بڑے مہمان نواز ہیں یہاں آکر خود کو ترو تازہ محسوس کر رہا ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں