اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںکلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے انتخابات 8جنوری کو ہونگے

کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے انتخابات 8جنوری کو ہونگے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے انتخابات 8جنوری کو ہوں گے ، کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے سالانہ جنرل اجلاس میں انتخابات کا اعلان کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے جنرل اجلاس میں عہدیداران سمیت ممبران نے بھی شرکت کی ۔

(خبر جاری ہے)

اجلاس میں کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی ۔

جبکہ انتخابات 8جنوری کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ شیڈول کے مطابق 2جنوری کو امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے ، چار جنوری کو جانچ پڑتال ہو گی اور اعتراضات پیش کیے جا سکیں گے ، 5جنوری کو حتمی لسٹ فائنل کر دی جائے گی جبکہ 8جنوری کو الحمرا ادبی بیٹھک میں صبح 11بجے سے سہ پہر 3بجے تک پولنگ ہو گی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں