معروف کامیڈین اداکار سخاوت ناز کا بھی بطور پروڈیوسر فلم بنانے کا فیصلہ

جمعہ 2 جنوری 2015 12:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) معروف کامیڈین اداکار سخاوت ناز نے بھی بطور پروڈیوسر فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا ، فلم کی کاسٹ میں اسٹیج سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار شامل ہونگے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سخاوت ناز ” پیار چور“ کے نام سے پنجابی فلم بنائیں گے ۔ فلم کا سکرپٹ زیر تکمیل ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد فلم کی کاسٹ کو فائنل کر لیا جائیگا ۔ توقع ہے کہ مذکورہ فلم میں 90فیصد اسٹیج سے تعلق رکھنے والے اداکار شامل ہوں گے جبکہ بطور پروڈیوسر سخاوت ناز کی پہلی فلم ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں