اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںالحمرا ہال میں 29ستمبر سے شروع ہونیوالے ڈرامہ ”مجھے بیوی سے بچاؤ“کی ..

الحمرا ہال میں 29ستمبر سے شروع ہونیوالے ڈرامہ ”مجھے بیوی سے بچاؤ“کی ریہرسلز تیزی سے جاری

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 )الحمرا ہال میں 29ستمبر سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ”مجھے بیوی سے بچاؤ“کی ریہرسلز تیزی سے جاری ہیں ۔

(خبر جاری ہے)

اس ڈرامہ کے ڈائریکٹر قیصر جاوید نے کہا ہے کہ میں گزشتہ ایک برس کے دوران الحمرا ہال میں فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنے والے معیاری اور صاف ستھرے ڈراموں کے فروغ کیلئے بے پناہ کام کیا ہے اور میرا یقین ہے کہ اسٹیج ڈرامہ سے معاشرے کی اصلاح کا کام لیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرا نیا ڈرامہ ”مجھے بیوی سے بچاؤ“فیملی کے ساتھ بلا خوف وخطر دیکھا جا سکے گا۔ اس میں تفریح کے ساتھ ساتھ معاشرتی مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی ہے ۔ ڈرامہ کے فنکاروں میں انور علی ‘بختاور ‘خالد معین بٹ ‘ارشد ملک ‘رمشا‘پائل چوہدری ‘کرن چوہدری ‘ظفر ارشاد اور دیگر بہت سے فنکار شامل ہیں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں