گلوکار ڈاکٹرسہیل کے دوسرے البم ”چوری چوری “ کی تقریب رونمائی‘ریما ‘سیدنور‘جواداحمداوروارث بیگ کی خصوصی آمد،ملکو ‘ عاشیہ خان ‘سلیم کامران ‘ افی جان ‘نتاشا‘علی شیر ودیگرگلوکاروں کی ڈاکٹرسہیل کو مبارکباد ،ہماری بھول تھی کہ اتنا اچھا گانے والوں کو ہم نے نظرانداز کیا آئندہ ہم اپنی فلموں میں بھی ان کے گانے شامل کرینگے‘ریما‘سیدنور

جمعہ 22 ستمبر 2006 11:43

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) معروف گلوکار ڈاکٹرسہیل کے دوسرے البم ”چوری چوری “ کی تقریب رونمائی گذشتہ را ت الحمراء ہال میں منعقد ہوئی ۔جس میں شوبز چینلز اور اخبارات کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ شائقین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس شو کو بائیوآملہ اور فیضیاب صدیقی نے منعقد کیا تھا۔اس لانچنگ شو میں فلمسٹاروہدایتکارہ ریما خان ‘ہدایتکار سید نور‘ ٹی وی پروڈیوسر خاورسیال ‘ گلوکار جواد احمد اور وارث بیگ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

جبکہ گلوکار ملکو ‘ عاشیہ خان ‘ سلیم کامران ‘ افی جان ‘ نتاشا ‘ علی شیر ‘ نیکسزگروپ ‘ عمران ناصر ودیگر گلوکاروں نے ڈاکٹر سہیل کو البم کی رونمائی پرمبارکباد دی اور اپنے تاثرات بتائے۔پروگرام کی کمپئیرنگ فرح یوسف نے کی ۔اس شو میں معروف پروموٹرز راشد چوہدری ‘ ارشد یوکے‘ ندیم خان اور میوزک ورلڈ کمپنی دوبئی کے ایگزیکٹو خالق چشتی نے بھی شرکت کی۔ریما خان اور سید نور نے ڈاکٹرسہیل کو البم کی مبارکباد دی اور کہا کہ ہم سے بہت بڑی بھول ہوگئی جو ہم نے اتنا اچھا گانے والوں کو نظرانداز کیا ۔مگر اب ہم ایسا بالکل نہیں کرینگے بلکہ اپنی آئندہ فلموں میں ان گلوکاروں کے گانے بھی شامل کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں