اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںنتاشا نے البم کے دوسرے گانے ”سپنوں میں آؤ نا “ کا ویڈیو مکمل کرلیا

نتاشا نے البم کے دوسرے گانے ”سپنوں میں آؤ نا “ کا ویڈیو مکمل کرلیا

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 )معروف کمپئیر‘ ماڈل ‘ اداکارہ و گلوکارہ نتاشا نے اپنے البم کے دوسرے گانے ”سپنوں میں آؤ نا “ کا ویڈیو مکمل کرلیا۔گذشہ روز اس کی ریکارڈنگ مکمل کی گئی ۔

(خبر جاری ہے)

اس ویڈیو کو جوادبشیر نے ڈائریکٹ کیا ہے جواس سے قبل بھی نتاشا کا پہلا ویڈیو ” باؤ جی گل مک گئی “ ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔اس نئے ویڈیو میں نتاشا کے ساتھ ماڈل علی نے پرفارم کیا ہے۔نتاشا نے این این آئی کو بتایا کہ جس طرح میرے پرستاروں نے میرے پہلے ویڈیو ” باؤ جی گل مک گئی “ کو سراہا ہے بالکل اسی طرح انہیں یہ نیا ویڈیو بھی پسند آئے گا۔ان دنوں نتاشا مختلف شوز میں اپنے البم کے مذکورہ گیتوں پر پرفارم بھی کررہی ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں