اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںمعاوضہ نہ دینے پر مجاہد رانا اور قیصر جاویدکے درمیان جھگڑا

معاوضہ نہ دینے پر مجاہد رانا اور قیصر جاویدکے درمیان جھگڑا

لاہور(این این آئی ) معاوضہ نہ دینے پر مجاہد رانا اور ہدایتکار کے درمیان جھگڑا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الحمرا ہال نمبر IIکے بیک اسٹیج پر اداکار و پروڈویوسر مجاہد رانا اور ہدایتکار ر قیصر جاوید کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور قیصر جاوید نے ڈرامہ چھوڑ دیا ۔

(خبر جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مجاہد رانا مختلف اداکار اور اداکاراؤں کو ڈرامہ میں کام دیکر معاوضہ نہیں دیتا جس کی وجہ سے متعدد فنکار چلتا ڈرامہ چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے اداکار ظفر ارشاد کا معاوضے کی وجہ سے مجاہد رانا سے جھگڑا ہوا تھا ۔ جس کے بعد دونوں ہمیشہ کیلئے الگ ہو گئے ہیں ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں