میں ڈرامہ سیریل ”لکشمی چوک “میں کام نہیں کر رہی ہوں ‘رابعہ درانی

جمعہ 22 ستمبر 2006 11:46

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 )اداکارہ رابعہ درانی نے کہا کہ میں ڈرامہ سیریل ”لکشمی چوک “میں کام نہیں کر رہی ہوں ۔ پتہ نہیں یہ لوگ میرا نام کیوں استعمال کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر نے مجھے کاسٹ کیا تھا لیکن جب ایڈوانس معاوضہ دینے کی باری آئی تو بھاگ گیااور میں نے ڈرامہ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔ لہذا میری گزارش ہے کہ میرا نام ڈرامہ سیریل سے نکال دیا جائے کیونکہ مجھے جھوٹی شہرت پسند نہیں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں