نعمان جاوید ، جاناں ملک برائیڈل کٹورویک میں شرکت کرینگے

دونوں فنکار شادی کے بعد پہلی بار کسی تقریب میں شریک ہوں گے ، جاناں کے شوبز میں کام کرنے پر پابندی نہیں لگائی :نعمان جاوید

جمعہ 25 نومبر 2016 13:27

نعمان جاوید ، جاناں ملک برائیڈل کٹورویک میں شرکت کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) گلوکار و اداکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک برائیڈل کٹورویک کے شو سٹاپر ہونگے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ تین روزہ برائیڈل کٹور ویک کاآغاز سے مقامی ہوٹل میں ہورہاہے شوکی ریہرسل کاسلسلہ جاری ہے جس میں لاہور،کراچی اوراسلام آبادکے علاوہ ملک کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے فیشن ڈیزائنرز اور ماڈلز شرکت کرینگے۔

فیشن ویک کے دوسرے روزشوسٹاپرکیلئے نعمان جاوید اورجاناں ملک کی خدمات حاصل کی گئی ہیں دونوں میاں بیوی شاد ی کے بعد پہلی بارکسی فیشن شومیں پرفارم کر ینگے نعمان جاویدنے بتایا شادی کے بعد میں نے جاناں ملک کے شوبزمیں کام کرنے پرکوئی اعتراض نہیں کیاکیونکہ میں خودایک آرٹسٹ ہوں اسلئے ایک فنکارکے احساسات کوسمجھتاہوں۔۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں