ایک فقیر انسان ہوں ،کوشش ہوتی ہے کوئی ایسا کام کر جائوں لوگ مدتوں یاد رکھیں ‘ عارف لوہار

جمعہ 25 نومبر 2016 16:25

ایک فقیر انسان ہوں ،کوشش ہوتی ہے کوئی ایسا کام کر جائوں لوگ مدتوں یاد رکھیں ‘ عارف لوہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) معروف گلوکار عارف لوہار نے کہاہے کہ میں صوفیانہ کو زیادہ ترجیح دیتا ہوں کیونکہ صوفیانہ کلام میں ایک درس بھی ہوتا ہے جو سننے والوں کے دلوں پر اثر کرتاہے اور اسی وجہ سے مجھے صوفیانہ کلام زیادہ پسند ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی میں نے صوفیانہ کلام کو پڑھا ہے تو عوامی سطح پر اس کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے ۔ میں ایک فقیر انسان ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ کوئی ایسا کام کر جائوں کہ لوگ مدتوں یاد رکھیں اور خدا کے فضل سے میں نے اپنے شعبے میں جتنا بھی کام کیا ہے اس میں خدا کی ذات نے کامیابی عطاء کی ہے جس پر میں اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں