فلمسٹار نور نے دوبارہ مارننگ شو کی میزبانی شروع کر دی

لوگوں کی طرف سے شو دلچسپی سے دیکھنا میری کامیابی ہے ‘ گفتگو

جمعہ 25 نومبر 2016 16:25

فلمسٹار نور نے دوبارہ مارننگ شو کی میزبانی شروع کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) فلمسٹار نور نے دوبارہ مارننگ شو کی میزبانی شروع کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نور نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو کی میزبانی کا آغاز کر دیا ہے ۔ نور اس سے قبل بھی متعدد نجی ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز کر چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نور کا کہنا ہے کہ مارننگ شو بہت مشکل کام ہے کیونکہ اس میںسب سے اہم بات وقت کو مد نظر رکھنا ہے ،میرے لیے سب سے مشکل کام صبح صبح اٹھنا ہے لیکن اپنے مقررہ وقت سے پہلے ہی شو میںپہنچ جاتی ہوں ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شو میں لباس کا انتخاب میں خود کرتی ہوں کیونکہ بدلتے موسم کے ساتھ مجھے اپنے لباس کا بھی خصوصی خیال رکھنا پڑتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ لوگ نجی ٹی وی چینل سے جاری میرے مارننگ شو کو دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں اور یہی میری کامیابی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں