�ھی میری کامیابیوں کا سال ہوگا ‘مخالفین اپنی سازشیں نہ کر یں تو انکے لیے بہتر ہوگا‘فلم سٹار میرا

اتوار 1 جنوری 2017 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ 2017بھی میری کامیابیوں کا سال ہوگا ‘مخالفین اپنی سازشیں نہ کر یں تو انکے لیے بہتر ہوگا‘فلم انڈسڑی میں بھی شائقین کو سر پرائز دوں گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں فلم سٹار میرانے کہا کہ میرے مخالفین سازشیں کر کے اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں کیوںکہ میرے نصیب میں جو عزت اور شہرت لکھی جا چکی ہے اس کو دنیا کی کوئی طاقت چھین نہیں سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ موجودہ سال بھی میری کامیابیوں کا سال ہے اور ہر لحاظ سے شہرت اور عزت حاصل کر وں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں