فلم سٹار رنگیلا کے مداح (آج)ان کا76 واںیوم پیدائش منائیں گے

اتوار 1 جنوری 2017 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) لالی وڈ کے مزاحیہ اداکار محمد سعید خان عرف رنگیلا کی (آج)76ویں سالگرہ ہے۔پہلے ہنساہنسا کر پیٹ میں ڈالے بل ، پھر آواز کا جادو جگاکر سب کو بنایا اپنا دیوانہ ، ماضی کے مشہور فلم اسٹار رنگیلا کے مداح ، آج ان کا چھہترواں جنم دن منا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رنگیلا نے مزاحیہ اداکاری ایسی کی کہ مداحوں کو لوٹ پوٹ ہونے پر مجبور کردیا ، دل پھینک اداکاری نے ہر اداکارہ کے ساتھ نینوں سے نین ملائے ، کامیڈی کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اداکاری کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ اردو اور پنجابی زبان میں کی کئی فلموں میں کام کیا اور اعزاز بھی دامن میں سمیٹے۔لیجنڈری اداکار کے چاہنے والے آج ان کا 76واں یوم پیدائش منارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں