اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںریڈیو پاکستان لاہور میں تقرر و تبادلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا

ریڈیو پاکستان لاہور میں تقرر و تبادلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء )ریڈیو پاکستان لاہور میں تقرر و تبادلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔تفصیل کے مطابق ریڈیو پاکستان لاہور کے ڈپٹی کنٹرولر شعبہ حالات حاضرہ سید رضا کاظمی کو کنٹرولر ایف ایم 101بنا دیا گیا جبکہ انکی جگہ اسلام آباد سے ڈپٹی کنٹرولر احمد شیخ کو تعینات کر دیا گیا ۔

(خبر جاری ہے)

اسی طرح ریڈیو لاہورکے سینئر پروڈیوسر مصطفی کمال کو پروگرام منیجر کے عہدے پر ترقی دیکر سینٹرل پروڈکشن یونٹ (سی پی یو ) بھیج دیا گیا جبکہ سی پی یو کے پروگرام منیجر سید شہوار حیدر کو ڈپٹی کنٹرولر 101ریڈیو سیالکوٹ مقرر کر دیا گیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ ریڈیو لاہور سینٹر پر مزید تقرر و تبالے کئے جائینگے ۔ان تقرر و تبادلوں کے بعد متعلقہ اشخاص نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر اپنے اپنے شعبے میں زیادہ بہتر انداز سے کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں