ڈرامہ سیریل ”فاصلوں کے درمیان “ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا

جمعرات 1 جنوری 2009 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء )پی ٹی وی پشاور سینٹر کا نیا ڈرامہ سیریل ”فاصلوں کے درمیان “ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔ ڈرامہ کے پروڈیوسر عزیز اعجاز اور رائٹر یونس قیاسی ہیں ۔ڈرامہ کے فنکاروں میں لاہور سے حیاء علی ‘سہیل سمیر جبکہ پشاور ٹی وی کے فنکاروں میں باطن فاروقی ‘رشید ناز کا کردار انتہائی پاور فل ہے ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل کے اسکرپٹ کو ناظرین نے سہراتے ہوئے کہا ہے کہ بہت عرصہ بعد پی ٹی وی پشاور سے ایک اچھا اسکرپٹ سامنے آیا ہے اور اس سلسلہ میں اسکرپٹ رائٹر یونس قیاسی کو کریڈٹ جاتا ہے جو قبل ازیں بھی متعدد کامیاب ڈرامہ سیریل پشاور سینٹر سے لکھ چکے ہیں ۔ ڈرامہ سیریل کی تین اقساط آن ایئر جاچکی ہیں جبکہ ڈرامہ میں موجود کہانی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور اسی طرح ناظرین کی بہت بڑی تعداد مذکورہ ڈرامہ سیریل کو پسند کر رہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں