ہدایتکار قیصر صنوبر ٹیلی فلم ”گمان “بنانے میں مصروف

ہفتہ 10 جنوری 2009 14:22

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔10جنوری 2009 ء ) پشتو فلموں کے معروف فلمساز و ہدایتکار قیصر صنوبر ٹیلی فلم ”گمان “بنانے میں مصروف ہو گئے ۔ مذکورہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے فلم کے مصنف نجیب پروانہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹیلی فلم ”گمان “کے فنکاروں میں سجاد احمد ‘جہانگیر ‘نسیم ‘نادیہ گل ‘صاحبہ نور ‘ستارہ ‘اور ذیشان اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ٹیلی فلم کو ماہ مارچ تک مکمل کر لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں