قومی اخبارات ‘فلمساز و تقسیم کاربھارتی فنکاروں کی پر موٹ بند اورانکی فلموں پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے ‘فلمی سنجیدہ حلقے

پیر 12 جنوری 2009 13:55

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء) فلمی سنجیدہ حلقوں نے پورے ملک کے قومی اخبارات ‘فلمساز وں و تقسیم کاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فنکاروں کی پر موٹ بند اور بھارتی فلموں کی نمائش فوری طور پر بند کی جائے ۔

(جاری ہے)

فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف میڈیا کی سطح پر زبردست مہم چلا رہا ہے جس میں خاص طور پر بھارتی چینلز کے ذریعے پاکستان کیخلاف بننے والی فلموں کی بار بار نمائش شامل ہے ۔

دوسری جانب پاکستان میں موجود ایک مخصوص طبقہ ہندو عزائم کو پور ا کرنے میں مصروف ہے ۔پاکستانی سرحدوں کے قریب ہندوستانی چینلز کی بھرمار کیلئے بھارتی حکومت نے خصوصی فنڈز قائم کر دیئے ہیں تا کہ انکی ثقافتی یلغار کو پاکستان میں زیادہ سے زیادہ دیکھا کر پاکستانیوں کو گمراہ کیا جا سکے ۔ اس سلسلے میں ہماری حکومت کو فوری طور پر بھارتی ٹی وی چینلز اور بھارتی فلموں پر سختی سے پابندی فوری عائد کر دینی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں