ریڈیو کی بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر ریلیز کردہ سی ڈی چوری چھپے ایک نجی کمپنی نے ریلیز کر دی

پیر جنوری 13:55

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء) ریڈیو پاکستان سینٹرل پروڈکشن یونٹ (سی پی یو )لاہور سے گزشتہ دنوں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر ریلیز کردہ خصوصی گانوں کی سی ڈی چوری چھپے نجی سطح پر ایک کمپنی نے ریلیز کر دی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سی پی یو اسلام آباد کی کنٹرولر نیئر جمال کو بذریعہ فیکس اطلاع بھی کی گئی مگر پائریسی کے قانون پر خاطر خواہ کنٹرول نہ ہونے کی بنا پر ریڈیو پاکستان کوئی کاروائی نہ کر سکاجبکہ نجی سطح پر سی ڈی ریلیز کرنیوالی کمپنی نے ہو بہو سی ڈی کا ٹائٹل اور گانے ریلیز کر دیئے ۔ اس سلسلے میں ریڈیو کے حلقوں نے ڈائریکٹر جنرل اسلام آباد مرتضیٰ سلنگی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سی پی یو لاہور سے چوری ہونیوالی سی ڈی کے حوالے سے تحقیقات کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments