فلمسٹار وینا ملک نے رواں سال اپنی فنی سرگرمیوں کو نیا انداز دینے کا فیصلہ کر لیا

پیر 12 جنوری 2009 13:56

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء ) فلمسٹار وینا ملک نے رواں سال میں اپنی فنی سرگرمیوں کو نیا انداز دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ وینا ملک نے ایک ملاقات میں بتایا کہ رواں سال 2009ء میں وہ ایک نجی ٹی وی چینل میں ”مس دنیا “کے نام سے ایک پروگرام میں جلوہ گر ہونگی اس کے علاوہ رواں سال میں فلم اور ٹی وی کے حوالے سے اپنی سرگرمیوں میں احتیاط برتیں گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انہوں نے بتایا کہ وہ پوری کوشش کرینگی کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے تمام لوگوں سے اچھے تعلقات قائم کر کر سکیں کیونکہ ماضی میں کچھ میڈیا کے لوگ ان سے ناراض رہے جس کا ازالہ وہ بہت جلد کرینگی ۔ وینا ملک نے مزید بتایا کہ میں عالمی سطح پر ایک کامیاب اور معیار ی قسم کی اداکاری کر کے منفرد اداکارہ بننا چاہتی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں