اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںاے سی سی اجلا س میں شرکت کیلئے نجم سیٹھی کولمبو پہنچ گئے بھارتی کرکٹ ..

اے سی سی اجلا س میں شرکت کیلئے نجم سیٹھی کولمبو پہنچ گئے

بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت کریں گے ، نجم سیٹھی

کولمبو /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء)چیئرمین پی سی بی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے سری لنکا پہنچ گئے اور کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کولمبو روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 روزہ اجلاس میں اہم امور پر بات ہو گی۔

(خبر جاری ہے)

اجلاس میں انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے ساتھ ہمارے تنازعات چل رہے ہیںتاہم کوشش ہے کہ سری لنکا سیریز کے آخری میچز پاکستان میں کھیلے جائیںجس کے لیے سری لنکا کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں