اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںکیر یبئن لیگ اور پی ایس ایل کے چیمپئنز میں اگلے سال سیریز کا امکان

کیر یبئن لیگ اور پی ایس ایل کے چیمپئنز میں اگلے سال سیریز کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء)کیریبئن پریمیئر لیگ(سی پی ایل)نے اگلے سال 3میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ہے ۔

(خبر جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیریبئن پریمیئر لیگ اور پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیموں کے مابین اگلے سال 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شیڈول کرنے کا پلان بنایا جارہا ہے جو ممکنہ طور پر کیریبیئن پریمیئر لیگ 2018سے قبل کھیلی جائے گی،سیریز کے لیے امریکہ کو بہترین مقام قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ وہاں بڑی تعداد میں ویسٹ انڈین اور پاکستانی رہائش پذیر ہیں ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں