ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت ہوگی،چیئرمین پی سی بی

جمعہ 11 اگست 2017 18:47

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت ہوگی،چیئرمین پی سی بی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت کریں گے،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کولمبو روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 روزہ اجلاس میں اہم امور پر بات ہو گی جبکہ انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا،نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ حکام سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ کے ساتھ ہمارے تنازعات چل رہے ہیںتاہم کوشش ہے کہ سری لنکا سیریز کے آخری میچز پاکستان میں کھیلے جائیںجس کے لیے سری لنکا کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں