آزادی کپ ٹین پین بائولنگ چمپئن شپ امیچور کیٹگری کا ٹائٹل ساجد خان نے جیت لیا

جمعہ 11 اگست 2017 18:55

آزادی کپ ٹین پین بائولنگ چمپئن شپ امیچور کیٹگری کا ٹائٹل ساجد خان نے جیت لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء)آزادی کپ ٹین پین بائولنگ چمپئن شپ امیچور کیٹگری کا ٹائٹل ساجد خان نے جیت لیا،پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور جوبلی لائف انشورنس کے تعاون سے آزادی کپ ٹین پین بائولنگ چمپئن شپ کے دوسرے روز کا کھیل بڑے زور و شور سے لیژرسٹی بائولنگ کلب صفہ گولڈ مال میں اختتام پزیر ہوا۔

ایونٹ کے دوسرے روز امیچور کیٹگر کے مقابلے ہوئے جس میں بڑی تعداد میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ امیچور کے فائنل میں ٹاپ چار کھلاڑی ساجد خان، سہیل، حیدر اور مویز بیگ کے درمیان سخت مقابلے ہوئے جسمیں ساجد خان نے اپنے دوگیموں کے راونڈ میں ٹوٹل328سکورکے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کر دی اور حیدر نے دوگیموں میں 285 ٹوٹل سکور کے ساتھ دوسری جبکہ سہیل نے 253ٹوٹل سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

امیچور ایونٹ کے اختتام کے بعد ڈیف ایونٹ کے مقابلے ہوئے جس میںقاسم نے دو گیموں میں ٹوٹل 308سکور کرکے ڈیف ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ اعظم نے ٹوٹل 265 سکورکرکے دوسری پوزیشن جبکہ حمزہ نے ٹوٹل 249سکور کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اسی کے ساتھ خواتین ایونٹ کا پہلا رائونڈ بھی اختتام پذیر ہوا جس میں روزینہ علی ، شازیہ نیئر ،شائستہ پروین، سیدرہ سعید اور مہویش نے اگلے راونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں