محمد عرفان نے امریکا کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش قبول کر لی

محمد عرفان اور نیو یارک باسکٹ بال کلب میں معاہدہ طے پاگیا، فاسٹ بولر پی ایس ایل تھری کے بعد امریکا جائیں گے جہاں وہ ٹریننگ کریں گے

جمعہ 19 جنوری 2018 17:16

محمد عرفان نے امریکا کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش قبول کر لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) دراز قد فاسٹ باولر محمد عرفان نے امریکی باسکٹ بال کلب کی آفر قبول کر لی ۔ محمد عرفان اور نیو یارک باسکٹ بال کلب میں معاہدہ طے پاگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بالر محمد عرفان نے امریکی باسکٹ بال کلب کے دوبارہ رابطہ کرنے پر ان کی دعوت قبول کرلی۔خیال رہے کہ چند روز قبل دراز قامت فاسٹ بالر محمد عرفان نے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ انہیں امریکا کی طرف سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش کی گئی لیکن میں نے کہا کہ پاکستان ہی میرے لیے سب کچھ ہے اور پاکستان ہی کی وجہ سے میرا نام ہے۔

عرفان نے بتایا کہ انہیں امریکی شہریت کی بھی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے اسے ٹھکراتے ہوئے امریکیوں پر واضح کردیا کہ وہ صرف پاکستان کے لیے ہی کھیلنا چاہتے ہیں اور ان کی ساری صلاحیتیں پاکستان کے لیے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان پی ایس ایل کے بعد ٹریننگ کے لیے امریکاجائیں گے۔محمد عرفان کے قریبی ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر کے امریکا کے مقامی کلب کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔

وہ پی ایس ایل تھری کے بعد امریکا جائیں گے جہاں وہ ٹریننگ کریں گے۔ٹریننگ کے ساتھ ساتھ وہ باسکٹ بال میں مہارت حاصل کرنے کے بعد کلب کی سطح پر میچز بھی کھیلیں گے ۔محمد عرفان کا ماننا ہے کہ درازقد کھلاڑیوں کی باسکٹ بال کلب میں ٹریننگ اچھے انداز میں ہوتی ہے اس لئے محمد عرفان نے باسکٹ بال کلب کے ساتھ اپنے معاملات طے کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں